تریپورہ کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) یونٹ نے پارٹی کارکنوں کے اوپر
ہو رہے حملوں کے خلاف حکمراں مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) حکومت کے
خلاف آج پرزور تحریک کی دھمکی دی۔بی جے پی کے ریاستی صدر بپلو کمار دیب نے یہاں کہا
کہ پارٹی کی بڑھتی
مقبولیت سے بوكھلائے سی پی ایم کے کارکن جنوبی تریپورہ میں مسلسل بی جے پی
کے حامیوں پر حملے کر رہے ہیں۔مسٹر دیب نے کہا کہ پارٹی کے دو کارکنوں کے اوپر حملے کے خلاف گومتی ضلع کے ادے پور میں کل سڑک جام اور دھرنا دیا گیا۔